افغان دارالحکومت کابل کے قریب منی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 مسافر ہلاک، 11 زخمی

منگل 14 جولائی 2020 17:21

افغان دارالحکومت کابل کے قریب منی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 مسافر ..
کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب منی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع سروبی کے گورنر گوہر خان بابری نے بتایا کہ منگل کو ضلع سروبی میں منی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث 6 شہری جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ گورنر نے دھماکے کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔