محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے سفارشات جاری

منگل 14 جولائی 2020 20:17

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت ملتان کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے نباسمتی اقسام (سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،سپر باسمتی، سپرباسمتی515،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کی1121،ایرومیٹک نیاب،باسمتی2016 اور نور باسمتی) کی منتقلی25جولائی تک کرلیں۔اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی15 تا31 جولائی تک منتقل کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت ملتان نے مزید بتایا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کی386میں پنیری کی منتقلی25 جولائی اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی15جولائی تک مکمل کرلیں۔منتقلی کے وقت پنیری کی عمر25تا35 دن ہونی چاہیے۔اگر لاب میں جڑی بوٹیاں اٴْگ آئیں تواٴْن کے انسداد کیلئے بعد از اٴْگاؤ والی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔اگر ٹوکے کا حملہ معاشی نقصان کی حد(2ٹوکے فی نیٹ)تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں۔تنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد یعنی0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تومحکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہر ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :