دسمبر میں ٹرین آپریشن بحالی کے بعد 138 کی بجائے100ٹرینوں چلائی جائیں گئی

وزارِ ریلوے نے خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 14 جولائی 2020 19:47

دسمبر میں ٹرین آپریشن بحالی کے بعد 138 کی بجائے100ٹرینوں چلائی جائیں گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14جولائی 2020ء) : دسمبر میں ٹرین آپریشن بحالی کے بعد 138 کی بجائے100ٹرینوں چلائی جائیں گئی، وزارِ ریلوے نے خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق وزارتِ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلایا جائے گا، دسمبر کے آخرمیں حالات معمول پر آنے کے بعد مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی وزارتِ ریلوے نے بتایا ہے کہ آپریشن بحالی کے بعد 138 کی بجائے100ٹرینوں چلائی جائیں گئی جبکہ خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کر دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق کورونا وبا کی حالیہ صورتحال کی وجہ سے وزارت ریلوے نے دسمبرتک جزوی ٹرین آپریشن ہی چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین آپریشن میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عیدالاضحی پرمسافروں کی تعداد کے حساب سے کچھ سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گئی تاہم دسمبر کے آخر میں حالات معمول پر آنے کے بعد ہی مکمل ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔ وزارتِ ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ مکمل ٹرین آپریشن بحالی کے بعد بھی تمام ٹرینیں نہیں چلائی جائیں گی بلکہ ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد 138 کی بجائے 100 ٹرینوں چلائی جائیں گئی جبکہ خسارے کی حامل ایکسپریس، شٹل ٹرینیں مکمل بند کر دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ایم ایل ون بنےگا تو تمام ایسے پھاٹک ختم ہوجائیں گے جس کے بعد حادثات بھی بند ہوجائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی تکمیل پاکستان کے لیے انقلاب اور ترقی کا سال ہوگا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہونے جا رہا ہے، ریلوے کرایے بڑھانے کی تجویز کو میں نے مسترد کر دیا ہے۔