امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل

ویکسین کی مریضوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز پیدا کرنے میں کامیابی رہی،سائنس دان پر امید

جمعرات 16 جولائی 2020 12:42

امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا ویکسین کے کامیاب ٹرائل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) امریکا، برطانیہ اور روس میں کورونا وائرس ویکسین کے کامیاب ٹرائل کے دعووں کے بعد مہلک وائرس سے بچاو کی امیدیں بڑھنے لگیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی فارما کمپنی آسٹرازینیکا کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی مریضوں میں اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز پیدا کرنے میں کامیابی رہی، جس کے بعد برطانوی سائنسدانوں نے 80 فیصد امید ظاہر کی کہ کورونا کے خلاف ویکسین ستمبر تک آجائے گی۔

دوسری جانب امریکی بائیوٹیک فرم مائوڈرینانے بھی اعلان کیا کہ اس کی تیار کردہ کورونا ویکسین 27 جولائی کو انسانی آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ادھر روسی فوج نے بھی محفوظ ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل کا دعوی کیا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا تھاکہ کورونا کی ویکسین کے بارے میں کوئی دعوی ابھی قبل از وقت ہے۔