گوجرانوالہ میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت لانچ کر دی گئی

جمعرات 16 جولائی 2020 22:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) لاہور میں کامیابی کے بعد گوجرانوالہ میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت لانچ کر دی گئی. شہری پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ ای پے پنجاب ایپ پر چالان ادائیگی کی تفصیل دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

موقع پر موبائل انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، بینکوں و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کیے جا سکیں گی. موقع پر چالان ادا کرنے سے ٹریفک وارڈن سے کاغذات بھی واپس لیے جا سکیں گے۔ آن لائن ٹریفک چالان ادائیگی کی سہولت کا دائرہ جلد راولپنڈی، فیصل آباد و دیگر شہروں تک وسیع کردیا جائے گا۔