کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، آکسفورڈ محققین

ویکسین ٹیم بالکل ٹریک پر ہے، کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، حکام کی گفتگو

جمعہ 17 جولائی 2020 15:33

کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، آکسفورڈ محققین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کو یقین ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق انسانی آزمائشوں نے امید افزا نتائج ظاہر کئے ہیں جیسا کہ آکسفورڈ ٹیم کو معلوم ہوا کہ ان کا انجکشن وائرس کے خلاف ڈبل پروٹیکشن فراہم کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیز ون ٹرائلز میں رضاکاروں سے لئے گئے خون کے نمونوں سے ہوا کہ اس ویکسین نے جسم کو اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنانے کے لئے متحرک کردیا۔

جسم کے مدافعتی ردعمل میں ٹی سیلز مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ یہ مرکب ’امید ہے کہ لوگوں کو محفوظ رکھے گا۔چیئرمین برکشائر ریسرچ ایتھکس کمیٹی، ڈیوڈ کارپینٹر، جنہوں نے آکسفورڈ ٹرائل کی منظوری دی۔ان کا کہنا ہے کہ ویکسین ٹیم بالکل ٹریک پر ہے، کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، چیزیں غلط ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی فارما کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے وہ ویکسین ستمبر تک کافی حد تک دستیاب ہوسکتی ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :