سندھ، 10 سال تک کی عمر کے 3 ہزار سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوئی:مرتضی وہاب

کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے، حفاظتی تدابیر کے ساتھ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو، ترجمان سندھ حکومت

پیر 20 جولائی 2020 13:10

سندھ، 10 سال تک کی عمر کے 3 ہزار سے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوئی:مرتضی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں دس سال تک کی عمر کے 3 ہزار 249 بچے کورونا سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

سماجی رانطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ 12 سے 17 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد نوجوان کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 554 مرد و خواتین کورونا کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہاکہ کورونا انفیکشن کی شرح کم ہونا شروع ہوئی ہے، حفاظتی تدابیر کے ساتھ کوشش کرنی ہے کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافہ نہ ہو۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری کورونا کے تدارک کیلیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔