ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا

آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 جولائی 2020 19:31

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2020ء ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ملتوی کر دیا گیا، آئی سی سی نے ٹیلی کانفرنس کے دوران کرونا وائرس خطرات کے باعث ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے طویل غور و فکر کے بعد رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں رواں سال کے آخر میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد یا اسے ملتوی کرنے کے حوالے سے طویل غور و فکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ اب 2021 میں ہوگا۔ 2021 میں بھی ٹورنامنٹ اکتوبر اور نومبر کے ماہ میں منعقد کروایا جائے گا، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔ جبکہ آئی سی سی نے 2022 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کروانے اک فیصلہ کیا ہے، جس کا ممکنہ میزبان بھارت ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان آسٹریلیا میں کرونا وائرس پھر سے تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے بعد ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔