صرف تلاوت کرنے کی قابلیت میری تعریف نہیں ، جینیفر گراؤٹ

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:55

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ صرف تلاوت کرنے کی قابلیت میری تعریف نہیں ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرایک طویل پوسٹ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف تلاوت کرنے کی قابلیت میری تعریف نہیں ہے بلکہ اللہ نے مجھے بہت کچھ عنایت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ میری اور بھی بہت سی دلچسپیاں ہیںجیسا کہ مجھے گانا اور شعر لکھنا کھیلنا اور رقص کرنا بھی پسند ہے۔ واضع رہے کہ امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے 2013 میں معروف ٹی وی شو عربز گاٹ ٹیلنٹ میں شرکت کے فوری بعد اسلام قبول کر لیا تھا۔ انھوں نے 4 سال تک افریقی مسلم ملک مراکش میں رہائش اختیار کیے رکھی اور وہ عرب ممالک میں وہ اپنے عربی گانوں اور قرآن کی خوبصورت آواز میں تلاوت کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :