امارات کے دورے پر گئے زُلفی بخاری نے پاکستانیوں کو خوش خبر سُنا دی
یکم اگست سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ سروس بحال کر دی جائے گی
محمد عرفان ہفتہ 25 جولائی 2020 12:27
(جاری ہے)
اس ملاقات کے دوران امارات میں پاکستانی افرادی قوت کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
اماراتی وزیر نے بتایا کہ امارات میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی ویزوں کے اجراء کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اماراتی حکومت کی جانب سے زائد المعیاد ویزوں کی مُدت میں توسیع کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی گئی ہے، تمام پاکستانیوں کو اس رعایت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے 17 اگست سے قبل اپنے ویزوں کی تجدید کروانی چاہیے تاکہ وہ جرمانوں سے بچ سکیں یا پھرجرمانہ ادا کیے بغیر وطن واپس لوٹ جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا کہ اگرچہ امارات میں کورونا بحران کے دوران 36 ہزار پاکستانی بے روزگار ہو کر وطن واپس جا چکے ہیں، لیکن اگر ان کی امارات میں مجموعی تعداد کو دیکھیں جو 17 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے تو پھر ملازمتوں سے محروم ہونے والوں کی گنتی کوئی زیادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستانیوں نے امارات کی جانب سے ویزوں کے دوبارہ اجراء کی خبر پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دُبئی میں مقیم پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ 32 سالہ حمید رضا نے بتایا کہ ان کے ایک قریبی رشتہ دار کو امارات میں نوکری مل گئی تھی، مگر ویزہ سروس معطل ہونے کے باعث وہ امارات نہیں آ سکے تھے۔ تاہم اب ان کے لیے آسانی پیدا ہو جائے گی۔ ایک اور پاکستانی سرفراز احمد انصاری جو کہ دُبئی کی ایک فرم میں مارکیٹنگ مینجر ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والے اسلام آباد میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ویزہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اپنے گھر والوں کو دوبارہ امارات بُلا سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.