خطبہ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا،سعودی عرب

اتوار 26 جولائی 2020 09:30

خطبہ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا،سعودی عرب
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2020ء) سعودی حکام نے رواں سال خطبہ حج کا اردو سمیت 10زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ رواں برس اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔

(جاری ہے)

الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے مزید بتایا کہ رواں سال اردوکے علاوہ انگریزی، فارسی، بنگلہ، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشرہوگا۔واضع رہے کہ گذشتہ سال خطبہ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا۔سعودی حکام کے مطابق اس سال صرف 10 ہزار عازمین کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور ان کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔ان میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد ہے اور 30 فیصد سعودی شہری ہیںجن کے پہلے گروپ کو گزشتہ روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے اور وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ہوٹل کے الگ الگ کمروں میں مقیم رہیں گے۔