وزیراعلیٰ سندھ سے نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کی ملاقات

پیر 27 جولائی 2020 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری، سیکریٹری اطلاعات فرحت اللہ بابر نے وزیراعلی ہائوس میں ان سے ملاقات کی اور مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھڑو ، منظور وسان ، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :