ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کو ساتھیوں سمیت لاہور سے گرفتار کیا گیا،اسفند یار نامی نوجوان نے جنت مرزا کو بلیک میل کرنے کا اعتراف کر لیا
مقدس فاروق اعوان منگل 28 جولائی 2020 11:23
(جاری ہے)
ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سے گرفتار کیا۔ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جنت مرزا کو آن لائن ہراساں کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔جنت مرزا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کی تصاویر کو ایڈیٹ کر کے پوسٹ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے اب تک کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنا نام بنا چکے ہیں لیکن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کا شمار ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کم ہی عرصہ میں ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ جنت مرزاکے ٹک ٹاک پر تقریبا 60 لاکھ فالوورز ہیں ہیں اور جب بھی وہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرتی ہیں تو اسے چند منٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ لیتے ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہو چکی ہے۔جنت مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں انڈیا کے مشہور اداکار کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.