ڈی ایم سی ویسٹ نے ایشیا کی سب بڑی مویشی منڈی کا ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرادیا

منگل 28 جولائی 2020 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) ڈی ایم سی ویسٹ نے ایشیا کی سب بڑی مویشی منڈی کا ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرادیا، سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر درخواستگزار وکیل سے بھی جواب الجواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں ایشیا کی سب بڑی مویشی منڈی کا ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کیمویشی منڈی کا ڈی ایم سی ویسٹ نے از خود ٹینڈر جاری کرکے منڈی لگانے کی اجازات دے دی ہے بڑے جانوروں کی خریدو فروخت پر 16 سو روپے فی جانور اور چھوٹے جانور کی خریدو فروخت پر 8 سو روپے ٹیکس لیا جارہا ہے ڈی ایم سی ویسٹ نے سڑک پر پارکنگ کا ٹھیکہ بھی جاری کردیا موشی منڈی کو غیر قانونی قرار دے کر ٹینڈر منسوخ کیا جائے ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور دیگر کی جانب سے درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا جواب میں کہا کہ مویشی منڈی کا ٹھیکہ قانون کے مطابق جاری کیا گیا مویشی منڈی میں ایس او پیز پر مکمل طور عملدرآمد کیا جارہا ہے جانوروں کی خریدی کرنے والوں سے کسی قسم کے چارجر وصول نہیں کیے جارہے درخواست گزار کا موقف گمراہ کن ہے،درخواست مسترد کی جائے جبکہ سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی عدالت نے سماعت پر درخواستگزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی