بس ٹرمینلز سے بسیں چلانے کی اجازت کا تنازعہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فریقین سے 13 اگست کو جواب طلب کرلیا

منگل 28 جولائی 2020 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) بس ٹرمینلز سے بسیں چلانے کی اجازت کا تنازعہ ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا،سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت، ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فریقین سے 13 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بس ٹرمینلز سے بسیں چلانے کی اجازت کا تنازعہ پھر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا،درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کے سندھ حکومت نے تین منظور شدہ بس ٹرمینلز سے ملک بھر کے لیے بسیں چلانے کی اجازت دی تھی نیشنل ہائی وے، یوسف گوٹھ اور آر سی ڈی اے بس ٹرمینل سے بسیں چلانے کی اجازت دی تھی شہر میں غیر قانونی بس اڈوں کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام رہتا ہیجن ٹرانسپورٹرز کے پاس منظور پرمٹ ہو انہیں مخصوص بس اڈوں سے گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے ، جس پر ٹرانسپورٹرز کے دوسرے گروپ نے موقف اختیار کیا کے ہمیں بھی اس درخواست میں فریق بنایا جائے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہمیں بھی بسیں چلانے کی اجازت دی تھی اور ہم مکمل ایس او پیز کے تحت بسیں چلانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے سندھ حکومت، ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فریقین سے 13 اگست کو جواب طلب کرلیا