صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب کا مویشی منڈی کا دورہ،

انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں آئے خریداروں کے مسائل بھی سنے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 جولائی 2020 17:30

صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب کا مویشی منڈی کا دورہ،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کا دورہ جہلم مویشی منڈی جی ٹی روڈ جہلم انہوں نے اس موقع پر نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے دوروں کا مقصد حکومتی ترجیحات کے مطابق عوام النا س کو عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انکے ہمراہ ایم پی اے راجہ یاور کمال،ڈی جی لائیو سٹاک منصور احمد،اے سی جہلم ذوالفقار احمد،ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرخلیل احمد،ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد حبیب اور دیگر افسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے جہلم مویشی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات دیکھے اور وہاں فراہم سہولیات بارے بریفنگ حاصل کی ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک عوام میں گھل مل گے اور ان کے مسائل سنے ۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک، ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کے دورہ بھی کئے اور ان کیمپس میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :