پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت58ارب95کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی

جمعرات 30 جولائی 2020 18:50

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت58ارب95کروڑ3لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید422.17پوائنٹس کے اضافے سی39258.44پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ60.20 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت58ارب95کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.45فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں حصص کی فروخت رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس38781پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں گزشتہ کئی روز سے جاری تیزی کا رجحان لوٹ آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں کرونا کیسز میں کمی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے پیش نظر حصص کی خریداری کی گئی جس کے باعث انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس422.17پوائنٹس کے اضافے سی39258.44پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی172.32پوائنٹس کے اضافے سی17070.02پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس222.73پوائنٹس کے اضافے سی27559.26پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزمجموعی طور پر397کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی239کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ137میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72کھرب35ارب32کروڑ57لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب94ارب27کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْکے لحاظ سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص 76.09روپے کے اضافے سی1422.37روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائیل 69.50روپے کے اضافے سی1090روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس 49.01روپے کی کمی سے 786روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص33.33روپے کی کمی سی6466.67روپے ہوگئی۔