:نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام انور جان کھیتران کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

جمعرات 30 جولائی 2020 22:40

گ ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام انور جان کھیتران کی قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اللہ والا چوک ڈیرہ مراد جمالی پر جلسہ کی شکل اختیار کی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکٹری ماما ستار بنگلزئی،ضلع نصیرآباد کے صدر جاگن خان مغیری، ضلعی جنرل سیکٹری محمد شریف ابڑو،عبدالرازق پندرانی، ڈاکٹر سرور، بی ایس او پجار کے سابقہ چئیرمین کامریڈ حمید بلوچ، باز محمد مری، ڈیرہ مراد جمالی زون کے صدر گہنور بلوچ، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن نعیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے انور جان کھیتران کے قتل کی پرزور مذمت کی ۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے کہا کہ انور جان کھیتران ایک نڈر و دلیر صحافی تھا جسے حق و سچ لکھنے کے عیوض اس فرسودہ نظام کے ایک نام نہاد سردار نے قتل کروادیا انور کھیتران کا قصور صرف یہی تھا کہ وہ بلوچستان بلخصوص بارکھان کے عوام کی آواز تھا. مزید انہوں نے کہا کہ انور جان کھیتران پورے بلوچستان کا فرزند تھا آج پورا بلوچستان اسکے بے گناہ قتل کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار انور جان کھیتران کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے گی. انہوں نے کہا کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی انور جان کھیتران کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے جوکہ موجودہ بلوچستان حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنے حقوق کے لئیے آواز بلند کرنا ہر فرد کا آئنی حق ہے لیکن بلوچستان میں حق سچ بولنے اور لکھنے والا نہ صحافی محفوظ ہے نا سیاسی ورکر انہوں نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص بارکھان میں انور جان کھیتران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے یہ ثابت کردیا کہ بلوچ سماج کو اب فرسودہ سرداری و جاگیردارانہ ،قبائلی اور ڈاکو راج قابل قبول نہیں احتجاجی مظاہرے کی توسط سے مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انور جان کھیتران کے قتل میں نامزد ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کو مزید وسعت دینگے ۔