امریکہ صدارتی انتخابات سے پہلے نئی سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، چینی سفیر

جمعہ 31 جولائی 2020 10:35

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) برطانیہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاؤمنگ نے لندن میں رپورٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ ’قربانی کا بکرا‘ ڈھونڈ رہا ہے اس لیے وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے اور ہمیں اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔

چین کے سفیر نے کہا کہ ہمیں سرد جنگ سمیتکسی بھی جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم سب نے دیکھ لیا کہ امریکہ اپنے مسائل کیے لیے چین کو مورز الزام ٹھرانا چاہتا ہے۔ لیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی چین کو بطور دشمن ٹارگٹ کرنے سمیت سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔