پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے برطانوی سرمایہ کاروں نے گذشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ منافع جات بیرون ملک منتقل کئے، سٹیٹ بینک

جمعہ 31 جولائی 2020 11:36

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے برطانوی سرمایہ کاروں نے گذشتہ مالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے سب سے زیادہ منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2020ء کے دوران برطانوی سرمایہ کاروں نے 282 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے ہیں جبکہ امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے دوران سال 192.7 ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے گذشتہ مالی سال میں 147.1 ملین ڈالر اور چینی سرمایہ کاروں نے 111.6 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :