سینئر پولیس افسران خود بھی عید شہدا کی فیملیز کے ساتھ گزاریں‘ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سینئر پولیس افسران نے شہدائے پولیس کے و رثا کے گھروں میں عید گفٹ پہنچائے

جمعہ 31 جولائی 2020 16:38

سینئر پولیس افسران خود بھی عید شہدا کی فیملیز کے ساتھ گزاریں‘ آئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو ان کے گھروں پر عید گفٹس پہنچائے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے عید سے قبل خود بھی سنٹرل پولیس آفس میں شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں عید گفٹس دیئے جبکہ ان کی جانب سے ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو عید سے قبل شہدا کی فیملیز کو محکمہ جانب سے خصوصی گفٹس پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران خود شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے ورثا کو عید گفٹس پہنچا رہے ہیں تاکہ خوشیوں کے تہوار پرو ہ خود کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع میں عید کے روز اعلی افسران کو خود بھی شہدا کی فیملیز کیساتھ عید کے لمحات گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس کے شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا شہدا فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ان کو درپیش ہر مسئلہ کے فی الفور حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا قابل فخر سرمایہ اور محکمہ کا فخر ہیں جن پر پوری قوم کو ناز ہے۔

متعلقہ عنوان :