سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگا

جمعہ 31 جولائی 2020 20:23

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2020ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 3 اگست سے 6 اگست تک ججز کے 2 بینچ جبکہ 7 اگست کو تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد جسٹس ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 3 اگست سے 6 اگست تک دو بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے پہلے بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس امین الدین خان جبکہ دوسرے بینچ میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے، اسی طرح 7 اگست کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی مقدمات کی سماعت کرے گا۔

؛