
"عمران خان صبح روز اٹھ کر اپنے پائوں میں گولی مارتے ہیں اور پھر کہتے ہیں بڑا درد ہورہا ہے"
سینئر صحافی روف کلاسرا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
محمد علی
جمعہ 31 جولائی 2020
20:53

“عمران خان صبح روز اٹھ کر اپنے پائوں میں گولی مارتے ہیں اور پھر کہتے ہیں بڑا درد ہورہا ہے”
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) July 30, 2020
معید یوسف نے عمران خان بارے یہ کب اور کہاں کہا تھا؟
زرا سنیے۔۔
👇 pic.twitter.com/SF0298aFYx
اس ویڈیو میں معید یوسف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی معید یوسف کی جانب سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان صبح روز اٹھ کر اپنے پائوں میں گولی مارتے ہیں اور پھر کہتے ہیں بڑا درد ہورہا ہے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کچھ عرصہ پرانی ہے۔
معید یوسف کی جانب سے جب یہ بیان دیا گیا، تب انہیں معاون خصوصی کا عہدہ نہیں ملے تھا۔ اس ویڈیو پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ جن لوگوں کو انہوں نے اپن کابینہ میں شامل کر رکھا ہے، وہ ان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معید یوسف شاید کسی خاص معاملے پر عمران خان پر تنقید کر رہے تھے۔ اب اگر وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے بطور لیڈر عمران خان کی پالیسیوں کو قبول کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
-
صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
-
پاکستان ارض حرمین شریفین کا دفاع کرے گا ‘ علامہ طاہراشرفی
-
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک پر پیشی کے ایس او پیز جاری
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.