شفاف احتساب کیلئے نیب آرڈیننس میں ترامیم کاخیرمقدم کرتے ہیں.چیئرمین نیب

نیب نے قیام سے لےکراب تک بدعنوان عناصرسے466ارب کی ریکوری کی. اعلامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 اگست 2020 21:48

شفاف احتساب کیلئے نیب آرڈیننس میں ترامیم کاخیرمقدم کرتے ہیں.چیئرمین ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اگست ۔2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کیلئے نیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتے ہیں‘نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیااجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی30جولائی کی رپورٹ پرغور کیا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہانیب کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتررہی، نیب نے بدعنوانی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے نیب نے قیام سے لےکراب تک بدعنوان عناصرسے466ارب کی ریکوری کی. اعلامیہ کے مطابق 1999میں پاکستان کاسی پی آ ئی اسکور100میں سے22تھاپاکستان کادرجہ بندی میں99میں سے87ویں نمبرپرتھا جب کہ 2019میں پاکستان کاسی پی آئی اسکور 100میں سے32تھا اور درجہ بندی میں180ممالک میں سے 120واں نمبرتھا۔

(جاری ہے)

کارکردگی کاموازنہ 2016میں جنوبی ایشیاکے انسدادبدعنوانی کے27اداروں سے کیا گیا.

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی کارکردگی کے اشاریے دیگرممالک کےاداروں سے بہت بہتر ہیں، ایف آئی اے،صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کے مقابلے میں نیب کارکردگی موثرہے، شفاف احتساب کیلئے نیب آرڈیننس 1999میں ترامیم کاخیرمقدم کرتے ہیں. اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 9اگست 2007کو یو این سی اوسی کے بدعنوانی کیخلاف کنونشن پردستخط کئے، صدر پاکستان نے آرٹیکل 6کے تحت نیب کواختیار دیاانسداد بد عنوانی کیلئے اقدامات کرئے گا، نیب انسداد بدعنوانی کیلئے اقدامات سے متعلق عالمی سطح پرتعاون فراہم کر ئے گاچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال51سال عدالتی تجربہ رکھتے ہیں،جاوید اقبال پہلے چیئرمین نیب ہیں جوقائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان رہے ہیں.