قصور، کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

منگل 4 اگست 2020 18:26

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے باعث گوبھی کی پنیری پر سفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذاپھول گوبھی کے کاشتکار پنیری کا اگائومکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اوربیمار کمزورپودے نکال دیں نیزصحتمند پودوں کی تعدادکامناسب خیال رکھاجائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کے لئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار فصل کمزور ہونے کی صورت میں ایک پائو یوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحتمند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ س سلسلہ میں مزیدمعلومات یا راہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :