پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار محمد شریف عرف چاچا شریف انتقال کر گئے

منگل 4 اگست 2020 18:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) خبر رساں ایجنسی (صباح نیوز) کے بیورو چیف محمود ملک کے والد محمد شریف عرف چاچا شریف انتقال کر گئے ۔ مرحوم پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار اور انسٹیٹیوٹ آف کمینیکیشن سٹڈیز کے سابق ایڈمن آفیسر کی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی نمازہ جنازہ میں یونیورسٹی کے افسران و ملازمین ، سیا سی و سماجی شخصیات ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج (بدھ)صبح 9:00بجے عقب وحدت کالونی ان کی رہائش گاہ کرنال پورہ نزد بابا بیری پیر میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :