سرگودھا ،پینے کے پانی کی واٹر سپلائی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ،مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق

منگل 4 اگست 2020 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ کٹھہ سگھرال کے گاوں ملوال میں پینے کے پانی کی واٹر سپلائی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے مابین جھگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دانتی اعوان گروپ کے دو افراد جاںبحق اور دونوں گروپوں کے چھ افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کٹھ سگھرال کے گاوں ملوال میں ڈیرہ دانتی اعوان نلی اور ملوال کے لوگوں کے درمیان پینے کے پانی کی واٹرسپلائی کے تنازعہ پر رنجش چلی آ رہی تھی جس پر جھگڑا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دانتی اعوان نلی گروپ کے علی محمد دانتی اعوان اور محمد بخش دانتی اعوان قتل جبکہ چھ افراد محمد ارشد، عالم خان،محمدحسن،ریاض،بلال،نصر اعوان، شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے شدید زخمی بلال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا۔اس وقوعہ کے باعث علاقہ میں کشیدگی کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے بھاری پولیس نفری تعینات کرتے ہوئے تھانہ کٹھ سگھرال مصروف تفتیش ہے۔