لبنان کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

بدھ 5 اگست 2020 14:06

لبنان کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ..
بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی بندرگاہ پر موجودگودام میں زوردار دھماکے ہوئے جہاں 2,750 ٹن امونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا اور یہ دھماکے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوئے جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بندرگاہ کی قریبی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیاں الٹ گئیں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ لبنان کے وزیراعظم حسن دیاب نے دھماکوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو اس کی قمیت چکانا پڑے گی۔