ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب اورواک کا انعقاد

بدھ 5 اگست 2020 20:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ''5'' اگست یوم استحصال کشمیرکی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی اس موقع پر ڈاکٹر اختر اقبال کنونیئر یکجہتی کشمیر کمیٹی نے وائس چانسلر کو کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ایک سال سے یکجہتی کشمیر کے عنوان پر کمیٹی نے بہت سی تقریبات کا انعقاد کیا جس پر وائس چانسلر نے یکجہتی کشمیر کمیٹی کی خدمات کو سراہااور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ایبٹ آبادیونیورسٹی کشمیروں کے حقوق کی بالادستی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔

ا س سلسلے میںایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین نے بڑی تعداد میں کشمیروں کے حق آزادی کے لیے ایک واک بھی کی۔