سواں پل کی توسیع کا 65فی صد سے زائد کام مکمل ہو گیا

سواں پل توسیعی منصوبے کی مدت تکمیل 31دسمبر2020 مقرر کی گئی ہے

جمعرات 6 اگست 2020 18:39

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) جہلم روڈ پر سواں پل کی توسیع کا 65فی صد سے زائد کام مکمل ہو گیا ،پل کی توسیع کے بعد ٹریفک کا دبائو کم ہوجائے گا۔کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ شہر میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے اقدامات جاری ہیں ۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں جہلم روڈ پر سواں پل کی توسیع کا کام بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سواں پل کی توسیع کے دوران پانچ مزید اضافی برج کی تعمیر جاری ہے ۔کمشنر راولپنڈی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ سواں کیمپ کے مقام پر لئی کے اوپرتین پل بنائے جائیں گے جن میں سے دوسائیڈوں پر جبکہ ایک درمیان میں ہو گا ۔اسی طرح دریائے سواں پر بھی دو پل بنائے جا رہے ہیں جبکہ دو پہلے والے پل بھی برقرار رہیں گے ۔ یوں مزید پانچ پل بننے کے بعد اس مقام پر سات برج ہوجائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کمشنر نے بتایاکہ سواں پل توسیعی منصوبے کی مدت تکمیل 31دسمبر2020 ہے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :