انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

جمعرات 6 اگست 2020 19:35

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.30روپے سے کم ہو کر168.20روپے اور قیمت فروخت168.60روپے سے کم ہو کر 168.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر برقرار ہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی جبکہ2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر220روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر222روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :