خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سیدظاہرعلی شاہ کی رہائش گاہ پرصوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ کا اجلاس

جمعرات 6 اگست 2020 21:44

خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سیدظاہرعلی شاہ کی رہائش ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سیدظاہرعلی شاہ کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 16ڈسٹرکٹ نے شرکت کی ، اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے تمام 16ڈسٹرکٹ نے ظاہرعلی شاہ کو آنے والے خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور انتخابات میں انہیں بھرپورسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اورامیدظاہر کی کہ ظاہرشاہ نے جس طرح اس سے قبل صوبے میں فٹبال کے کھیل اور کے فروغ اورکھلاڑیوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ،آئندہ بھی وہ پیلٹ فارم پر آکر اسی طرح کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے ہر سطح پر اقدامات کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ظاہر شاہ مستقبل میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر بن کرملک میں فٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں گے آخرمیں سید ظاہرعلی شاہ نے وفودکی جانب سے ان پراعتمادکاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ وہ ملک میں باقی کھیلوں کی طرح فٹ بال کوبین الاقوامی سطح پر پروموٹ کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے پاکستان میں فٹ بال کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے مستقبل میں کئی ایک اقدامات اٹھائے جائیں گے۔