اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضوں کے جلد فیصلوں کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام آخری مراحل میں داخل

جمعرات 6 اگست 2020 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضوں کے جلد فیصلوں کے لیے پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز حکام نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں فاسٹ ٹریک کورٹ کے قیام کے لیے سمری فائنل کرنے کے لیے وزارت لاء اینڈ جسٹس کے پاس موجود ہے جسے جلد فائنل کر لیا جائے گا۔

سمری کے مکمل ہونے پر اس ڈرافٹ کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر وزارت اوورسیز نے فاسٹ ٹریک کورٹ کے لیے سمری چند ماہ قبل وزارت لاء اینڈ جسٹس کے پاس جمع کرائی تھی جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے مسائل حل کرانے کے لیے علیحدہ فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام تھا۔

متعلقہ عنوان :