سعودی عرب کو ڈرون فروخت روکنے کے لیے امریکی سینیٹرز کی قرارداد

جمعہ 7 اگست 2020 15:20

سعودی عرب کو ڈرون فروخت روکنے کے لیے امریکی سینیٹرز کی قرارداد
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) امریکا میں متعدد ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینٹرز نے ایک قانونی مسودہ بحث کے لیے جمع کرایا ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کے لیے ڈرون طیاروں کی فروخت روکنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بل میں ایسے ممالک جو امریکا کے زیادہ قریبی اتحادی نہیں، کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کو مشکل بنانے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہے، جب کی سعودی عرب کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جون میں ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کو جدید عسکری ہتھیار فروخت کرنے کے لیے سرد جنگ کے دنوں کے ایک معاہدے کی نئی تشریح چاہتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکا حساس نوعیت کے ہتھیار 35 اقوام کو فروخت کرتا ہے، جو امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی ممالک ہیں۔