کوئٹہ نیو سریاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر سمیت اشتہاری ومفرورملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گاڑی چوری اور نقب زنی سمیت دیگر مقدمات میں 7 ملزمان گرفتار

جمعہ 7 اگست 2020 15:31

کوئٹہ نیو سریاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر سمیت اشتہاری ومفرورملزمان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) نیو سریاب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر سمیت اشتہاری ومفرورملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری گاڑی چوری اور نقب زنی سمیت دیگر مقدمات میں 7 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہی مستوئی کی خصصی ہدایات اور زیر سرپرستی ایس پی سریاب ڈویژن ضیاء مندوخیل زیرنگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل فضل رحمن کاکڑایس ایچ او نیو سریاب تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ھوئے پہلی کاروائی میں مقدمہ نمبر44/2013 بجرم زیردفعہ 381/A 34 ت پ میں اشتہاری ملزمان واحد بخش ولد مولابخش مولا بخش ولد ملا تجو اقوام بگٹی ساکنان کشمور سندھ حال عارف گلی کوئٹہ کوگرفتار کرلیا دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر26/2016 بجرم زیردفعہ 337/ADF ق د 34 ت پ میں اشتہاری ملزم محمد حنیف ولد میرداد قوم جتوئی ساکن ڈھاڈر کو گرفتار کرلیا تیسری کارروائی میں مقدمہ نمبر78/2020 بجرم زیردفعہ 337/ADF ق د 34 ت پ میں مفرور ملزم باچاخان ولد حاجی بہاوالدین قوم خلجی سکنہ سریاب مل کوئٹہ کو گرفتار کر لیا چوتھی کارروائی میں مقدمہ نمبر117/2019 بجرم زیردفعہ337/ADF ق د 34 ت پ میں مفرور ملزم شاہ زیب ولد جعفرخان قوم سمالانی ساکن کلی شاہنواز سریاب کوئٹہ کو گرفتار کرلیا پانچویں کارروائی میں مقدمہ نمبر80/2020بجرم زیردفعہ 320۔

(جاری ہے)

ق د 279۔ 427 ت پ میں ملزم جمعہ خان ولد شہزادہ قوم رخشانی ساکن کشمیر آباد کوئٹہ کو گرفتار کرلیا چھٹی کاروائی میں مقدمہ نمبر81/2020 بجرم زیر دفعہ 457۔380۔511 ت پ میں ملزم محمد پرویز ولد اختر محمد قوم زہری ساکن قمبرانی روڈ کوئٹہ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جوکہ نیو سریاب پولیس مزید اسلسلے میں تحقیات شر وع کردی ہے۔