17 تا 20 اگست 2020 ء ضلع مظفرآباد میں باقاعدہ گھر گھر پولیو مہم کا آغاز کیا جار ہا ہے،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد
جمعہ 7 اگست 2020 18:18
(جاری ہے)
ہمارا اعزاز ہے کہ آزادکشمیر پولیو فری سٹیٹ ہے ہمیں اپنا یہ اعزاز آئندہ بھی برقرار رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں اور اپنی آنے والی نسل کو اس مہلک مرض سے محفوظ بنایا جاسکے ۔ اس مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہے۔ مہم کے دوران 110137بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے دئیے جائیں گے جس کے لیی 438موبائل ٹیمیں اور 63 فکس سائیٹس قائم کئے گئے ہیں جو صبح 8:00 بجے سے شام 04 بجے تک مہم میں مصرف عمل رہیں گے ۔ اس مہم کی سپر ویژن کے لیے 31 زونل سپروائزر اور 114 اریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اُن کو ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور اُن کو رزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کر کے ضلعی کنٹرول روم میں پہنچائیں گے ۔ اس کے علاوہ جملہ موبائل ٹیمز، زونل سپروائزرز اور ایریا انچارجز کو چیک کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر 4 ضلعی آفیسران بھی مانیٹرنگ کریں گے ۔ ڈاکٹر محمد سعید اعوان نے ضلع بھر کے تمام والدین ، اُساتذہ کرام ، وکلاء ، عام شہری ، ملازمین ، مزدور غرض یہ کہ ہر مکنبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار رہو ۔ گزشتہ 20 سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی وجہ سے محکمہ صحت ِ عامہ کی موبائل ٹیمیں 17 تا 20 اگست 2020 ء کے دوران آپ کے گھر نہ پہنچ سکیں تو ٹیلی فون نمبرز 05822-921959/0347-8091525 پر اطلاع کریں یا اپنے قریب تری ای پی آئی سینٹر سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.