جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سمیت سات ملزمان کی درخواست بریت مسترد

جمعہ 7 اگست 2020 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ سمیت سات ملزمان کی درخواست بریت مسترد کر دی ۔ جمعہ کو جج اعظم خان نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

بلال شیخ کی سندھ بنک کرپشن اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست بریت مسترد کر دی گئی سندھ بنک کرپشن کیس میں بلال شیخ کے 7 شریک ملزمان کی درخواست بریت بھی مسترد کر دی گئی اسی طرح طارق احسان، صفدر قاضی ، اسد علی شاہ، معصومہ حسین کی بریت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی جبکہ جاوید حسین ، عبدالروف چانڈیو اور شارق حسنین جلیسی کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئی

متعلقہ عنوان :