مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے، مسجد فوٹو شوٹ کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے کیلئے استعمال ہونی چاہئے، ڈاکٹر شہباز گل

اتوار 9 اگست 2020 11:35

مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے، مسجد فوٹو شوٹ کے لئے نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسجد وزیرخان لاہور میں پچھلے سالوں سے شادیوں کے فوٹو شوٹ سے بات شروع ہو کر اب میوزک وڈیوز تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اس کااحترام ہم پر فرض ہے۔مسجد فوٹو شوٹ کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی عبادت اور سماجی بہبود کے کاموں کے کیلئے استعمال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک حرکت پر سخت سے سخت سزا دی جائے۔معاون خصوصی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مسجد میں رقص کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔