یروشلم میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ

نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا

اتوار 9 اگست 2020 16:10

یروشلم میں ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ..
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) یروشلم میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ نیتن یاہو کی کورونا وبا سے نمٹنے کی پالیسی کے مخالف مظاہرین نے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

لاک ڈائون اور سخت اقدامات کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مقبولیت میں تیس فیصد تک کمی آئی ہے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے کورونا کے تدارک کے لیے پالیسی بناتے ہوئے شہریوں کے کاروبار اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا۔ رواں برس اسرائیلی معیشت میں چھ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :