ڑ*راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرنیشنل راول ایکسپو کا انعقاد

ں*مقامی ہوٹل کے نامور شیف نے مشہور کھانے بنانے اور سجاوٹ کے حوالے سے ٹپس شیئر کیں

اتوار 9 اگست 2020 20:15

۱راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ورچوئل انٹرنیشنل راول ایکسپو کے دوسرے روز مقامی ہوٹل کے ساتھ ایک ویب نائر منعقد کیا گیا جس میں ہوٹل کے نامور شیف نے مشہور کھانے بنانے اور سجاوٹ کے حوالے سے ٹپس شیئر کیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہرہ نے " صحت سے ہے زندگی " کے موضوع پر شرکا ء کو متواز ن اور صحت مند غذا، عادات اور صحت مندانہ لائف سٹائل پر ویب نائر پر شرکت کی ۔

واضح رہے کہ ورچوئل راول ایکسپو آن لائن پلیٹ پر ہونے والی نمائش پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی ایکسپو ہے۔ صدر چیمبر صبور ملک نے بتایا ہے کہ ورچوئل ایکسپو میں وزیٹرز کو مختلف سیکٹرز کی آگاہی ہے بارے میں بی ٹو بی میٹنگز اور ویڈیو لنک پر Webinarکو اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں پاک جاپان باہمی تجارتی فورم گیارہ اگست کو ہو گا۔

جس میں جاپان کے تعنیات کمرشل قونصلرز باہمی تجارت کے فروغ پر گفتگو کریں گے اور مختلف سیکٹرز میں متوقع سرمایاکاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے۔ چیئر مین راول ایکسپو ناصر مرزا نے بتایا ہے کہ ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔

نمائش میںDEPO کی جانب سے دفاعی ساز و سامان کے ڈسپلے کے علاوہ، رئیل اسٹیٹ، الیکٹرانکس، جیولری، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر رہی ہیں۔سو سے زائد سٹال رکھے گئے ہیں۔ ورچوئل انٹر نیشنل راول ایکسپو سولہ اگست تک جاری رہے گی۔