پنجاب حکومت کی ناقص گندم کوٹہ پالیسیوں سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے، فلور ملزایسوسی ایشن

حکومت کوٹہ پالیسی پر نظر ثانی کرے، فلورملز بند ہونے سے آٹے کا بحران پیدا ہو جائے گا: چیئرمین عبد الرئوف مختار

اتوار 9 اگست 2020 21:20

پنجاب حکومت کی ناقص گندم کوٹہ پالیسیوں سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عبد الرئوف مختارنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص گندم کوٹہ پالیسیوں سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے،حکومت فلورملز کوٹہ پالیسی پر نظر ثانی کرے ،فلورملز بند ہونے سے آنے والے وقت میںپنجاب میں آٹے کے بحران کے ساتھ ساتھ اس انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں مزدور بھی بیروزگار ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سال پورے پنجاب میں فلور ملز کو گندم نہیں خریدنے دی جبکہ ماضی میں ہمارے پاس وافر مقدارمیں سٹاک موجود ہوتا تھا،گندم نہ خریدنے کی وجہ سے پورے پنجاب کی فلور ملز متاثر ہوئیں اورآٹے کا بحران بھی پیدا ہوا۔ عبدالرئوف مختار نے کہا کہ مختلف اضلاع کی فلور ملز کو گندم کا سرکار ی کوٹہ 50 فیصد مزید کم کر دیا گیا جوکہ فلور ملز چلانے کے لئے ناکافی ہے،حکومت سرکاری کوٹہ بڑھائے تاکہ فلورملز چل سکیںجس سے فلور ملز میں کام کرنے والے مزدوربھی اپنی روزی کما سکیں گے اورعوام کو سستا آٹا بھی فراہم کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فلورملز بند ہونے سے ناصرف مالکان بلکہ مزدور اور ملکی معیشت پر بھی گہرا اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :