بیلاروس کے صدارتی انتخابات،لوکاشینکو نے چھٹی مرتبہ کامیابی حاصل کرلی

مدمقابل ٹیچانووسکایا کو 70 فیصد اور لوکاشینکو کو تقریبا 16 فیصد ووٹ ملے،الیکشن کمیشن

پیر 10 اگست 2020 15:26

منسک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) سابقہ سوویت جمہوریہ بیلاروس، جس کو سفید روس بھی کہا جاتا ہے، میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے چھٹی مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ لوکاشینکو نے 79.9 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی سب سے اہم حریف سویلتانہ ٹیچانووسکایا نے 6.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی اطلاعات کے مطابق حکومت کی تنقید کرنے والی ایک تنظیم کے سروے میں ووٹوں کا تناسب بالکل اس کے متضاد دکھایا گیا ہے۔ زی ڈی ایف کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیچانووسکایا کو 70 فیصد اور لوکاشینکو کو تقریبا 16 فیصد ووٹ ملے ہیں۔