یمن، شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال،130 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

پیر 10 اگست 2020 16:52

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) یمن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کا سامنا ہے جس میں اب تک 130افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق طویل خانہ جنگی کا شکار ملک یمن میں مسلسل بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سیلاب کے باعث اب تک130 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ تقریباً ایک لاکھ60 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :