فیصل آباد:واپڈا یونین کے انتخابات‘سب ڈویژن گارڈن کالونی کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب

منگل 11 اگست 2020 21:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) واپڈا یونین کے انتخابات‘سب ڈویژن گارڈن کالونی کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب‘تفصیل کے مطابق واپڈا یونین فیصل آباد میں ہونے والے انتخابات میں سب ڈویژن گارڈن کالونی کی پوری ٹیم بازی لے گئی اور ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے‘اس طرح سخی خان وردگ چیئرمین‘چوہدری آصف گجر وائس چیئرمین ‘محمد شکیل جٹ سیکرٹری اور میاں محمد اعظم جوائنٹ سیکرٹری سب ڈویژن گارڈن کالونی منتخب ہوگئے‘ان عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب ان کی خداداد صلاحیتوں کا ثبوت ہے‘واپڈا یونین کے ممبران نے انہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ٹریفک وارڈن ملی بھگت کر کے بڑی بڑی لوڈر گاڑیوں کو نہ صرف لاری اڈوں بلکہ شہر سے نکلنے کی اجازت دیتے ہیں بڑے حادثات میں مالکان کیساتھ ساتھ ذمے داران افسران ومتعلقہ ٹریفک وارڈن کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو، جبکہ قابل ذکر امر ہے کہ بڑی گاڑیوں میں اکثر مالکان لمبے روٹ پر سستے ٹائروں کو انتخاب کرتے ہیں جن کی وجہ سے بھی گاڑیاں حادثات کا موجب بنتی ہیں۔