کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرِ صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کا انعقاد

منگل 11 اگست 2020 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) ملاکنڈ ڈویژن کے چار اضلاع بونیر، باجوڑ، دیر لوئر اور دیر اپر میں 13 تا16 اگست 2020کوچار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان اضلاع میں پولیومہم کے دوران مجموعی طور پر 877254 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گی اس حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز سمیت تعلیم، صحت،پولیس،پاک آرمی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرکمشنر ملاکنڈ کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض بھی کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دی گئی کمشنر ملاکنڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت دی کہ اس پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام پولیو ورکرز کو باقاعدہ طور پر خصو صی ٹریننگ دی جائے تاکہ مہم کو مزیدبہتر کیاجاسکے انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچے کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں اجلاس کو بتایا گیاکہ ملاکنڈ ڈویژن کوپولیو فری ڈویژن بنانا ہے اور ہر پانچ سال کی عمرتک کے بچوں کو دو دو قطرے پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنانا ہے انہوں نے واضح کیاکہ جو ٹیم 100 فیصد کام نہیں کرے گی تومیں انہیں ڈویژن میں نہیں چھوڑنگا انہوں نے کہا کہ مجھے عملی کام چاہئے ہر ٹیم کو چاہئے کہ ان کے پاس بچوں کالسٹ ہو تو وہ کامیابی سے کمپین کرسکتا ہے اس آنے والے مہم کے لیے 857ایریا انچارج اور 142یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 3131 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 877254 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :