بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کل ہوگا
27.5کلومیٹرپرمشتمل منصوبے پر تقریباً 70ارب روپے لاگت آئی ہے ، اس میں 31 سٹیشن ، 140سٹاپ ہیں، منصوبہ کا 8 کلومیٹر فلائی اوورز اور 3کلومیٹر انڈر پاسس پرمشتمل ہے
بدھ 12 اگست 2020 14:01
(جاری ہے)
منصوبے کی تعمیر کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے 2013ء میں ایشیائی بینک سے تکینکی مدد کی درخواست کی جس کا مقصد پشاور کے بدانتظامی اور خستہ حال شہری نقل وحمل کے نیٹ ورک کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا‘منصوبے کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی صوبائی حکومت نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کیاتھا‘ اس منصوبے پر تقریباً 70ارب روپے لاگت آئی ہے جو 27.5کلومیٹرپرمشتمل ہے ‘ اس میں 31 اسٹیشن جبکہ 140سٹاپ ہیں‘منصوبہ کا 8 کلومیٹر فلائی اوورز اور 3کلومیٹر انڈر پاسس پرمشتمل ہے‘ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک کافاصلہ 850 میٹر ہے‘ پی ڈی اے نے یہ منصوبہ تکمیل کے بعد ٹرانس پشاور کے حوالے کردیااور اس میں انٹیلی جنس ٹریکنگ سسٹم کو فعال کردیاہے‘ اس منصوبے کی تعمیر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ای) نے ایشیائی بینک کے تعاون سے 2017ء میں شروع کی‘ایک اندازے کے مطابق بی آر ٹی میں 3لاکھ 40ہزار مسافر روزانہ سفر کرینگے‘ جس کیلئے ایک لاکھ کارڈز فروخت کیے جاچکے ہیں‘ بی آرٹی کی نگرانی کیلئے 750سکیورٹی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں ‘ بی آر ٹی سروس صبح 6بجے سے لیکر 10بجے تک عوام کو سفری سہولیات مہیا کرینگی‘ بی آر ٹی پشاور شہر کے تمام اہم حصوں کو منسلک کریگی‘ جس سے نہ صرف پشاور کے شہریوں کو بلکہ باہر سے آنے والے مسافروں کو بہتر اور آسان سفری سہولیات میسرآئینگی ‘معذور افراد کیلئے بی آر ٹی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں‘ تمام بسیں ایئرکنڈیشن اور وائی فائی کی سہولیات سے آراستہ ہونگی‘ تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کیلئے بیت الخلاء قائم کیے گئے ہیں ‘یہ بسیں ڈیزل ڈیزل الیکٹرک پلگ ان ہائبرڈز ہیں جوکہ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت کیساتھ ساتھ ماحول دوست ہے ‘ بسوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن بھی تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ گاڑیوں کی بیڑیاں ری چارج کی جاسکیں‘ یہ تمام بسیں ماحول دوست ہیں اور شہرمیں فضائی آلودگی کو کم کرینگی‘منصوبے کیساتھ ساتھ بائی سائیکل ٹریک بھی بنایاگیا ہے ‘ پشاور کے شہریوں نے منصوبے کی تکمیل کو بے حد سراہا اور عمران خان کی ویژن کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.