سعودی عرب کے ایک اور بڑے ہسپتال میں کورونا کے تمام مریض شفایاب
کورونا وارڈ بند کرنے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی جانب سے جشن کی ویڈیو وائرل
محمد عرفان جمعرات 13 اگست 2020 11:45
(جاری ہے)
مملکت میں کورونا کیسز کی گنتی میں کمی اور مریضوں کے تیزی سے صحت یاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
“
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور لوگوں کی جانب سے طبی عملے کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر خالد الظہشمی نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ سعودی مملکت میں کورونا مریض کم ہوئے ہیں ،مگر وائرس ختم نہیں ہوا۔ بہت سے لوگ ابھی تک کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ مملکت میں مقیم تمام افراد کو وزارت صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہسعودی عرب میں کورونا کے ایک مریض کی غفلت سے ہسپتال کا میل نرس بھی کورونا کا شکار ہو گیا۔ ریاض کے شاہ سلمان ہسپتال کے کورونا وارڈ میں تعینات میل نرس محمد القرنی میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی۔ محمد القرنی نے بتایا کہ اس کی تمام تر احتیاط کے باوجود ایک مریض کی بے احتیاطی نے اسے کورونا میں مبتلا کر دیا۔ کورونا وارڈ میں زیر علاج ایک مریض بہت کمزوری کی حالت میں تھا۔ اسے ہسپتال کے طبی عملے نے ہدایت کی تھی کہ وہ بیڈ پر ہی لیٹا رہے اور خود کہیں بھی اکیلے اُٹھنے یا کہیں جانے کی کوشش نہ کرے۔ تاہم وہ تمام ہدایات کونظر انداز کر کے خود ہی بیت الخلا چلا گیا اور وہاں پر کمزوری کے مارے گر گیا۔ محمد القرنی فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچا۔ مریض کو اُٹھانے کی کوشش کے دوران اس کا ماسک گر گیا۔ چند روز بعد اسے بھی کمزوری اور بخار کی شکایت ہوئی۔ ٹیسٹ کروانے پر اس میں بھی کورونا کی تشخیص ہو گئی۔ القرنی کا کہنا تھا کہ مریض کی لاپرواہی سے وہ بھی تمام تر احتیاط کے باوجود کورونا کا نشانہ بن گیا۔ تاہم اب علاج کرانے کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہو گیا اور اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.