بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد200سے تجاوز کر گئی

سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے،لوگوں میں راشن کی تقسیم

جمعرات 13 اگست 2020 12:57

بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد200سے تجاوز کر گئی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیلاب سے بنگلا دیش کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے، ڈھاکہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ، سیکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں مویشی پانی میں بہہ گئے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد دریاں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہے، فلاحی تنظیموں کے کارکنوں نے لوگوں میں راشن تقسیم کیا، کئی افراد کو لانچوں میں بٹھا کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ۔مون سون بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے کے سبب جہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کرنٹ لگنے سے بھی متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :