سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے سے لے کر سندھ حکومت کو دینے کی استدعا مسترد
سندھ حکومت نالوں کی صفائی کر رہی تھی تو این ڈی ایم اے کیوں آئی چیف جسٹس آف پاکستان این ڈی ایم اے کو نالے صاف کرنے کا کہا ہے، وہ جاپان سے نہیں آئے ہیں، سندھ حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرے،جسٹس اعجازالاحسن
جمعرات 13 اگست 2020 14:25
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ نالوں میں کچرا بھرا ہوا تھا اس لیے پانی کھڑا ہونا ہی تھا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایسے ہی کام ہوا تھا جیسے اور جگہوں میں ہوتا ہی ۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام ورلڈ بینک کے پیسوں سے ہو رہا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ عدالت کی معاونت کریں۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ نالوں کی صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت نالوں کی صفائی کر رہی تھی تو این ڈی ایم اے کیوں آئی ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ پتہ نہیں این ڈی ایم اے کیوں آئی۔انہوں نے عدالتِ عظمی سے استدعا کی کہ نالوں کی صفائی کے لیی30 اگست تک وقت دیا جائے۔چیف جسٹس نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نالوں کی صفائی کی تصاویر پیش کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں 2 نالوں کی صفائی کی تصاویر دکھا کر کہتے ہیں کہ کراچی صاف کر دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو نالے صاف کرنے کا کہا ہے، وہ جاپان سے نہیں آئے ہیں، سندھ حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرے، آپ چاہتے ہیں کہ ہم این ڈی ایم اے کو کام کرنے سے روک دیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ مشینری اور لوگ ہمارے ہیں، این ڈی ایم اے کا صرف ایک سپروائزر کھڑا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.