اسرائیلی فوج کا جولائی میں جنونی آپریشن، 429 فلسطینی گرفتار

کرونا کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج نے کریک ڈائون جاری رکھا،کلب برائے اسیران

جمعرات 13 اگست 2020 17:43

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کریک ڈائون میں ایک ماہ کے دوران 429 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شہریوں میں 32 بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قیدیوں کے امور اتھارٹی ذمہ دار اتھارٹی ، کلب برائے اسیران، ہیومن رائٹس فائونڈیشن کی رپورٹس میں کہاگیاکہ جولائی کے مہینے میں کرونا کی وبا کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری رکھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ سب سے زیادہ گرفتاریاں القدس سے کی گئیں جہاں سے 201 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ قابض فوج نے رام اللہ اور البیرہ سے 46 شہریوں ، جنوبی شہر الخلیل سے 35 ، شمالی شہر جنین سے 34 اور جنوبی بیت المقدس سی22 شہریوں کو گرفتار کیا۔قابض فورسز نے غزہ کی پٹی سے 13 ، نابلس سے 20 ، طولکرم سے 15 ، قلقیلیہ سے 17 ، اریحا سے آٹھ ، طوباس 15 سلفیت سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔قابض ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے 2020 جولائی تک 4،500 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔41 خواتین اور 160 کے قریب بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :